ایمنسٹی انٹرنیشنل کویاسین ملک کی مسلسل نظربندی کیخلاف اپیل موصول

برسلز(پی پی آئی) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تصدیق کی ہے کہ اسے ممتاز کشمیری رہنما جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی مسلسل نظربندی کے حوالے سے اپیل موصول ہو  ئی ہے  جس میں جے کے ایل ایف نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایشیا میں امن قائم کرنے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ وادی کشمیر کے اندر بھارتی ظلم وستم سے کشمیری عوام کی نسل کشی اور کشمیر کے اندر حالات کی ابتری کی ذمہ دار بھارتی فورسز پر ہے۔پی پی آئی کے مطابق  اپیل میں ایمنسٹی انٹرنیشنل پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ فوری مداخلت کرے اور جموں کشمیر کے خطہ میں تعمیری بات چیت اور دیرپا امن کے قیام کیلئے یاسین ملک کی رہائی کی وکالت کرے۔

Next Post

فوزیہ صدیقی بہن عافیہ صدیقی سے امریکہ میں 2 اور 3 دسمبر کو ملاقات کریں گی

Fri Nov 24 , 2023
 کراچی (پی پی آئی) فوزیہ صدیقی کی اپنی بہن عافیہ صدیقی سے امریکہ میں ملاقات کی تاریخ طے پا گئی۔پی پی آئی کے مطابق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی سے  2 اور 3 دسمبر کو ملاقات کریں گی۔ سینیٹر مشتاق اور سینیٹر طلحہ بھی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے ہمراہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ عافیہ صدیقی […]