جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 شہید پائلٹ مریم مختیار کا8واں یوم شہادت منایا گیا،تقریبا ت منعقد،خراج عقیدت پیش

کراچی (پی پی آئی)پاکستان ایئرفور س کی پہلی شہید خاتون پائلٹ،فلائنگ آفیسر مریم مختیار کی شہادت کو8 برس بیت گئے ہیں، انہوں نے 24 نومبر2015کی صبح  لڑاکا طیارے کی تربیتی پرواز کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا۔18 مئی 1992 کوکراچی میں پید اہونے والی مریم نے ابتدائی تعلیم کے بعد مئی 2011میں پاک فضائیہ کے 132 ویں جی ڈی پائلٹ کورس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ پی پی آئی کے مطابق  تربیت کے دوسرے مرحلے میں مریم پاک فضائیہ کے ان جانبازوں کی صف میں شامل ہونے جارہی تھیں جنھوں نے  65 اور71 کی جنگوں میں بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں۔پی اے ایف رسالپور سے مریم کو فائٹر کنورشن کے لیے ایم ایم عالم ایئر بیس بھیجا گیا،جہاں مریم نے لڑاکا طیاروں کی تربیت حاصل کرنی شروع کی، مریم نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے افواج پاکستان میں شامل ہونے کو ترجیح دی تھی۔24 نومبر2015کی صبح مریم اپنے انسٹرکٹر کے ہمراہ تربیتی پرواز پر روانہ ہوئیں،اسی دوران لڑاکا جہاز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی،جس کی وجہ سے ان کے لیے جہاز سے باہر نکلنا لازم ہوگیا تھا۔ انتہائی مشکل اور قلیل وقت میں اپنی جان کا تحفظ مگر نیچے موجود دوسری انسانی جانوں کا بھی خیال، انہی مشکل حالات کے دوران مریم نے جام شہادت نوش کیا۔  انکی  یاد میں تقریبا ت منعقد ہوئیں اورخراج عقیدت پیش کیا گیا