جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بنک الفلاح اور ای او بی آئی میں بینکنگ سروسز کی مدت معاہدہ ختم، قومی بینکوں سے تجاویز طلب

کراچی (پی پی آئی)نجی شعبہ کے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن فراہم کرنے والے قومی ادارہ ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI) نے بینک الفلاح سے معاہدہ کی مدت ختم ہونے کے بعد ادارہ میں رجسٹرڈ ایک لاکھ سے زائد آجران سے ماہانہ کنٹری بیوشن کی وصولیابی اور چار لاکھ سے زائد بزرگ پنشنرز میں اربوں روپے کی ماہانہ پنشن کی تقسیم کے لئے مطلوبہ صلاحیت کے حامل قومی بینکوں سے تجاویز طلب کرلی ہیں۔ شرائط وضوابط کے مطابق یہ معاہدہ پانچ برس کی مدت کے لئے کارآمد ہوگا اور اس میں باہمی رضامندی سے مزید تین برس کی توسیع کی جاسکے گی۔ اس عمل میں دیگر قانونی شرائط کے ساتھ ساتھ ایسے بینکوں کو ترجیح دی جائے گی جن کی ملک بھر کے اضلاع میں کم از کم 600 شاخیں اور 800 اے ٹی ایم مشینوں کی سہولت دستیاب ہو۔پی پی آئی کو  ای او بی آئی کے سابق افسر تعلقات عامہ اسرار ایوبی نے بینکنگ سروسز کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں حبیب بینک، یو بی ایل، تعمیر مائیکرو  فنانس بینک/ ایزی پیسہ، نیشنل بینک ایک او بی آئی کو بینکنگ سروسز فراہم کر چکے ہیں اور 2016ء   سے بینک الفلاح بحسن و خوبی ای او بی آئی کے لئے بینکنگ سروسز کی خدمات انجام دے رہا ہے جس کی بدولت ای او بی آئی کو ملک میں پنشن کی تقسیم کے اولین ادارہ کا اعزاز حاصل ہے کہ جس کے بزرگ پنشنرز ہر ماہ بینکوں کے باہر قطاریں لگانے اور انتظار کرنے کے بجائے بینک الفلاح کے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعہ اپنی پنشن حاصل کررہے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی خصوصی ہدایت کے مطابق ای او بی آئی کے پنشنرز کے لئے بینک الفلاح کے علاوہ کسی اور بینک کی اے ٹی ایم مشین سے پنشن نکالنے کی صورت میں کوئی اضافی چارجز لاگو نہیں ہیں۔ ای او بی آئی کی تاریخ میں بینک الفلاح کی ڈیجیٹل بینکنگ سروسز سب سے زیادہ کامیاب رہی ہے۔ بینکنگ سروسز کے حصول کے لئے بولیاں 15 دسمبر 2023کو ای او بی آئی ہیڈ آفس کراچی میں کھولیں جائیں گی۔