آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سعید پور اسکول کی کرکٹ ٹیم انٹر اسکولز کرکٹ میں فتح یاب

ٹنڈو محمد خان (پی پی آئی) گورنمنٹ بوائز اسکول سعید پور کی ٹیم انٹر اسکولز کرکٹ ٹورنامنٹ ٹنڈو محمد خان کی چیمپیئن بن گئی، گورنمنٹ بوائز اسکول ٹنڈو محمد خان کی ٹیم رنر اپ رہی، ایاز علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری سندھ انٹر اسکولز کرکٹ ٹورنامنٹ ٹنڈو محمد خان ڈسٹرکٹ میں گورنمنٹ بوائز اسکول سعید پور کی ٹیم نے فائنل میں گورنمنٹ بوائز اسکول ٹنڈو محمد خان کی ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دیکر میدان مار لیا۔گورنمنٹ بوائز اسکول سعید پور کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 160رنز بنائے۔ رفیع اللہ کمہار نے47 اورحسنین علی نے 23رنز اسکور کئے۔ ایاز علی نے 10 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پرکاش کمار نے 30 رنز دیکر 3 اور عبدل رزاق نے 13 رنز دیکر 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں ایاز علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت فاتح ٹیم نے ہدف 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ ایاز علی نے 10چوکوں کی مدد سے 62رنز کی فتح گر اننگز کھیلی۔محمد افضل نے 37رنز بنائے۔ ایاز علی مین آف دی میچ قرار پائے۔بہترین بیٹسمین ایازعلی،بہترین بالر عبدالحمید اورپلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ عبدالرزاق سینئرکو دیا گیا۔فائنل میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی عبدل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وہاب نظامانی اورضلعی صدر پیپلزپارٹی خرم کریم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔