احمد شہزاد کی امپائر سے بحث ،جرمانہ عائد ہونے کا امکان

دبئی: پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد پرجرمانہ لگنے کا امکان پیدا ہوگیا۔ احمد شہزاد ریویو نہ دینے پرامپائر سے بحث میں لگے رہے۔ سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد نے ابھی گیارہ رنز ہی بنائے تھے کہ سرنگا لکمل کی گیند پرکی گئی ایک جاندار اپیل پرامپائر نے انہیں ایل بی ڈبلیو قراردیدیا۔احمد شہزاد فیصلے سے ناخوش دکھائی دئیے اور ریویو لینا چاہتے تھے لیکن انہوں نے ساتھی کھلاڑی شرجیل خان سے مشاورت میں مقررہ وقت ضائع کردیا جس کے بعد امپائر نے احمد شہزاد کو ریویولینے سے روک دیا۔امپائر کی جانب سے منع کرنے کے باوجود احمد شہزاد نے حسب روایت بحث شروع کردی جس کا ری پلے میچ کے دوران بار بار دکھایا گیا۔ اگردونوں امپائرزنے معاملہ میچ ریفری کورپورٹ کردیا توآئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پراحمد شہزاد جرمانے کی زد میں آسکتے ہیں۔ احمد شہزاد اپنے جارحانہ رویے کی وجہ سے ماضی میں بھی ٹیم سے باہررہ چکے ہیں۔

Next Post

امریکا نیشنل باسکٹ بال:لاس اینجلس نے میمفیز کو شکست دیدی

Wed Dec 18 , 2013
لاس اینجلس: امریکا نیشنل باسکٹ بال ایسو سی ایشن میں ایل اے لیکرز کی ٹیم نے ممفس کو سخت مقابلے کے بعد شکست دیدی۔لاس اینجلس میں ہونیوالے باسکٹ بال میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا،لاس اینجلس کی ٹیم کو فائنل پیریڈ میں اس وقت کامیابی حاصل ہوئی جب سٹار کھلاڑیوں کوب برائنٹ اور پاﺅ گوسال نے شاندار […]