اسٹیٹ بینک کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح، آج سے کام شروع کرے گی

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، دیگر کرنسیوں میں معمولی اتار چڑھاؤ

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

پاکستان میں بجلی کی مسلسل بڑھتی قیمتیں حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہیں: پی ڈی پی

بلاول اور فضل الرحمان میں ملکی سیاست پر بات چیت

جامشورو میں کاروکاری کے نام پر خاتون کے قتل پر وزیر داخلہ کا ڈی آئی جی حیدرآباد سے رابطہ ،سخت کارروائی کی ہدایت

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چارسدہ میں نماز فجر کے دوران وضو کے لوٹے پر جھگڑا، فائرنگ میں 2 سگے بھائی جاں بحق، ایک زخمی

چارسدہ (پی پی آئی) چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں نماز فجر کے دوران وضو کے لوٹے پر زبانی تکرار پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 سگے بھائی جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق کے مطابق چارسدہ کے علاقے مبین قلعہ میں نماز فجر کے دوران زبانی تکرار پر ملزمان نے فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر 2 سگے بھائی 32 سالہ مسکین, 28 سالہ عبدالصمد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص جمال خان ولد مزمل شدید زخمیبھی ہوا۔ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ تھانہ شبقدر میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔مقتولین اپس میں سگے بھائی ہیں مقتولین کی لاشیں ٹی ایچ کیو شبقدر منتقل کر دی گئیں جبکہ زخمی کو شبقدر اسپتال میں ابتدئی طبی علاج کے بعد پشاور ہسپتال منتقل کردیا گیا۔مقتولین کے بھائی منان شمشاد کی مدعیت میں ملزمان جمشید ولد فضل حکیم، زید، مبین اور عبد اللہ پسران جمشید کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔