شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 کے بجائے 7 روز بعد تبدیل کرنے کیلئے تجاویز طلب

 اسلام آباد (پی پی آئی)  وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کے بجائے 7 روز  بعد تبدیل کرنیکا پلان تیار کر لیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اس سلسلے میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور اسٹیک ہولڈز سے مشاورت کیلئے خط جاری کیا گیا ہے،نئے پلان کیلئے اسٹیک ہولڈز سے 5 روز میں تجاوز طلب کی گئی ہیں۔آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 7 روز بعد کے پلان کو مسترد کر دیا ہے۔

چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین نہیں کیا جاسکتا، ہم نے15 روز کے بجائے 30 روز پر قیمت کے تعین کی تجویز دی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے تعین سے پمپس تباہ ہوجائیں گے، ایسے فیصلے نہ کییجائیں جس سے مسائل پیدا ہوں۔