شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 روایتی سیٹوں پر سیٹ ایڈجسٹمٹ سے ن لیگ کومتحدہ کا انکار

 کراچی(پی پی آئی) ایم کیو ایم نے (ن) لیگ سے روایتی سیٹوں پر سیٹ ایڈجسٹمٹ سے معذرت کرلی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور صوبے میں سیاسی اتحاد پر گفتگو کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہیکہ ایم کیوایم نے (ن) لیگ سے کراچی میں متحدہ کی روایتی سیٹوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے معذرت کرلی ہے تاہم لیاری، کیماڑی اور ملیر کے چند حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے رضا مندی ظاہر کی ہے۔پی پی آئی  کے مطابق حیدرآباد میں قومی اسمبلی کی دونوں نشست پر ایم کیوایم نے اپنا امیدوار لانے پر زور دیا ہے جب کہ میرپورخاص، نوابشاہ، سکھر، لاڑکانہ اور  ٹنڈوالہ یار کی نشستوں پر ایم کیو ایم بات کرنے پر راضی ہے۔(ن) لیگ کا مؤقف ہے کہ جن نشستوں پرایم کیو ایم کو 20 سے 25 ہزار ووٹ ملے وہاں وہ (ن) لیگ کو سپورٹ کرے۔ذرائع کے مطابق ان تجاویز کو دونوں پارٹیوں کی قیادت کے سامنے رکھا جائے گا۔