نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جنوبی پنجاب میں 128صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا

ملتان(پی پی آئی) ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کے دوران ایک روز میں مزید 128صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ میپکو ترجمان کے مطابق میپکو کی ریکوری ٹیم نے 78صارفین کے خلاف مقدمات درج کرائے جبکہ بجلی چوروں کو مجموعی طورپر 72لاکھ 70ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔میپکو ٹیموں نے احمد حسن شہید سب ڈویژن بہاولپور میں 13 لاکھ 70 ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 7 ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع، ٹرانسفارمرز اتار لئے۔اس کے علاوہ کہروڑ پکا، بستی ملوک، احمد پور ایسٹ، لودھراں رورل، جلہ اور مسہ کوٹھا سب ڈویژنوں میں بھی نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن میں 13 بجلی چوروں کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیاجبکہ 2 ٹرانسفارمرز بھی اتارے گئے۔میپکو ترجمان کے مطابق رننگ اور ڈیڈڈیفالٹر سے ریکوری کے دوران ایک روز میں چارکروڑ49لاکھ روپے وصول کرلیے گئے۔