چارسدہ پولیس کی جانب سے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ جاری

پشاور(پی پی آئی)  انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان کے ہدایات کی روشنی میں ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد سلیمان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان کے احکامات پر چارسدہ پولیس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔سرکل ایس ڈی پی اوز کی قیادت میں پولیس نے تھانہ سٹی،تھانہ سرڈھیری،تھانہ تنگی اور تھانہ خواجہ وس کے مختلف حساس مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 2 مجرمان اشتہاری،31مشتبہ افراد سمیت اسلحہ نمائش اور آئس میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے 116گرام آئس،6 پستول بمعہ کارتوس برآمد کرلئے گئے۔جدید ٹیکنالوجی وی وی ایس اور سی آر وی ایس سیسٹم کے تحت 48 گاڑیوں اور 60 افراد کی ویری فکیشن کی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Next Post

عمران خان کی عدالت پیشی کا معاملہ، اسپیشل برانچ نے رپورٹ جمع کروا دی

Sun Nov 26 , 2023
اسلام آباد(پی پی آئی)  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عدالت میں پیشی کے معاملہ پر اسپیشل برانچ نے رپورٹ جمع کروا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے حوالے سے رپورٹ جمع کروائی گئی ہے، اس سلسلے میں اسلام آباد اسپیشل برانچ نے پولیس حکام اور ضلعی انتظامیہ کو رپورٹ جمع […]