شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 ’بلے‘کے نشان کو بچانے کیلئے پی ٹی آئی کے بانی رکن میدان میں آگئے

کراچی(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر پارٹی میں شفاف انتخابات کے لئے میدان میں نکل آئے،اکبر ایس بابر نے پارٹی کارکنوں کے نام پیغام میں کہا نظریاتی کارکن پارٹی میں شفاف انتخابات کے لئے آگے آئیں، کارکن الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکم کے مطابق اگلے 20 دنوں میں شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کو یقینی بنانے کے لئے متحرک ہوں،شفاف انٹرا پارٹی الیکشن نہ ہوئے تو قومی الیکشن میں ‘بلے’ کا نشان برقرار رہنا اور انتخابات میں حصہ لینا خطرے میں پڑ سکتا ہے،پی ٹی آئی کارکنوں کو پارٹی کو مکمل تباہی سے بچانے کے لئے آگے آنا ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر بابر کا پی ٹی آئی کارکنوں سے ملک گیر رابطہ مہم کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی کارکن پارٹی کو دوبارہ ہائی جیک ہونے سے بچانے کے لئے فورا متحرک ہوں، مشاورت سے بے داغ اور نظریاتی پارٹی ارکان پر مشتمل مرکزی اور صوبائی پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کا فوری اعلان کرایا جائے،پی ٹی آئی الیکشن کمیشن پارٹی انتخابات کا شفاف اور آئینی طریقہ کار کا فورا اعلان کرے۔  اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ  قومی، صوبائی اور ضلعی سطح پر ووٹرز لسٹیں جاری کرائی جائے، ووٹرز کی شفاف تصدیق، پولنگ کی تاریخ اور طریقہ کار کا بلا تاخیر اعلان ہونا چاہیے،پی ٹی آئی کارکنوں کی نگرانی میں شفاف انٹرا پارٹی الیکشن سے جماعت ادارہ بن سکتی ہے۔ شخصی مفادات میں فیصلے نہ ہوتے تو پارٹی کو آج یہ دن دیکھنا نہ پڑتے، پارٹی اور ورکرز کی مشکلات کی ذمہ دار ناقص اور کرپٹ قیادت ہے، ایسے لوگ جماعت پر قابض تھے جنہوں نے حوس اقتدار میں سب کچھ داؤ پر لگا دیا، ؎دولت اور اقتدار کے لئے پارٹی ورکرز کو فساد، انتشار اور شخصی مفادات کی بھٹی میں ایندھن کے طور پر استعمال کیاگیا۔