جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پیپلز پروفیسرز فورم پاکستان کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

 ملتان(پی پی آئی)  پیپلز پروفیسر فورم پاکستان کے زیراہتمام گذشتہ روز تقریب کا انعقاد ہو ا جس کی صدارت پیپلز پروفیسر فورم پاکستان کے نامزد صدر پروفیسر ناصر حسین بخاری نے کی،جبکہ مہمانان خصوصی علی موسی گیلانی سابق ایم این اے،علی حیدر گیلانی سابق صوبائی وزیراور آصف خان سنیئر نائب صدر پیپلز پارٹی پنجاب تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق جسٹس حبیب اللہ شاکر ایڈووکیٹ،پروفیسر فرخ ارسلان صدیقی،سعدیہ کمال صدیقی،ڈاکٹرآشولعل،ڈاکٹر راشدہ قاضی،زرگا اشرف،لیاقت جعفری، ودیگر مقررین کہا کہ پروفیسرہر حال میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، مقررین نے کہا کہ 1973 کے آئین کا کریڈٹ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو جاتا ہے،اور اس آئین میں انسانوں کے بنیادی حقوق اور مستقبل کا تفصیل سے احاطہ کیا ہوا ہے، بالخصوص آٹیکل 25سب انسانوں سے برابری کے سلوک کا درس دیتا ہے،اور اس پہ عمل کر کے پاکستان میں جمہوری اداروں کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔تقریب میں سابق کسٹم آفیسر مسعود عزیز،سرائیکی پارٹی کے صدر اللہ نواز وینس،ممتاز دانش ور شاکر حسین شاکر،رضی الدین رضی،خالد ظفر وینس،سجاد ہراج،فیاض بھٹہ ودیگر نے شرکت کی۔