بلاول بھٹو کی شادی سے متعلق خاندان میں مشاورت شروع

کراچی (پی پی آئی)  پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کیلئے لڑکی پسند کی جا چکی ہے، تاہم فی الحال اس معاملے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں لائی جا رہیں پی پی آئی کے مطابق نوجوان سیاسی لیڈر بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق خاندان میں مشاورت جاری ہے۔پی پی آئی کے مطابق آصف علی زرداری چاہتے ہیں کہ بلاول بھٹو جلد از جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔۔ خالہ اور پھوپھو نے شادی کے مختلف پروپوزل فیملی کے سامنے رکھے۔ بلاول بھٹو کی شادی سے متعلق دلچسپ بحث کا آغاز اس وقت ہوا جب 2019 میں اس حوالے سے ان کے والد  آصف علی زرداری نے باقاعدہ اعلان کیا تھا کہ ان کے صاحبزادے بلاول شادی کیلئے راضی ہوگئے ہیں۔، بلاول بھٹو نے تصدیق کی تھی کہ ان کی شادی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔بلاول بھٹو نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ان کی شادی کیلئے لڑکی کا فیصلہ ان کی بہنیں کریں گی۔لڑکی پسند کرنے کا کام انہوں نے اپنی بہنوں پر چھوڑ دیا ہے۔

Next Post

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وارتعین کی تجویزپرفوری عملدرآمد موخر

Tue Nov 28 , 2023
 اسلام آباد (پی پی آئی)پٹرولیم ڈیلرز، مارکیٹنگ،ٹینکرزمالکان کی مخالفت کے بعد وفاقی حکومت نے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وارتعین کی تجویزپرفوری عملدرآمد موخرکردیا۔پی پی آئی کے مطابق    آٹومیشن اورسپلائی چین مینجمنٹ نظام پوری طرح تیار نہیں جس کی وجہ سے فوری طورپرہفتہ وارقیمتوں کے تعین کا امکان نہیں۔ اوگرا کو تجویز پرعملدرآمد کیلئے سٹیک ہولڈرزسے مشاورت کا حکم […]