کراچی (پی پی آئی)دنیا بھر میں مہنگائی نے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے مگر عالمی ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک ہے جہاں کھانے پینے کی اشیا قیمت اور مکانوں کے کرائے دنیا میں سب سے کم ہیں۔پی پی آئی کے مطابق آن لائن ڈیٹا بیس نمبیو کے مطابق پاکستان میں زندگی گزارنا سب سے آسان ہے، یہاں کھانے پینے کی اشیا، مکانوں کے کرائے اور ریسٹورنٹس میں کھانوں کا ریٹ دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے کم ہیں۔رپورٹ کے مطابق راولپنڈی سستا ترین شہر۔ کراچی اور لاہور بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔سستے ملکوں کی درجہ بندی میں مصر دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے جبکہ مہنگے ترین ملکوں میں برمودہ، سوئٹزرلیں ڈ اور کیمن آئی لینڈز سرفہرست ہیں۔
Next Post
سلیکٹ ہونے اور لاڈلہ بننے سے بہتر ہے، اپوزیشن میں بیٹھیں:فیصل کریم کنڈی
Tue Nov 28 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمافیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جو 120 سیٹوں کا دعوی کر رہے ہیں وہ ضمنی الیکشن میں اپنی حکومت میں 20 میں سے صرف 1 سیٹ جیت سکے تھے، ہم سمجھتے تھے نوازشریف نظریاتی بن چکے لیکن وہ نیا لاڈلہ بننے کیلئے سر توڑ کوشش کر رہے ہیں، واضح کرتے ہیں […]