متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت  14 دسمبر تک ملتوی 

 لاہور(پی پی آئی)لاہور کی خصوصی عدالت میں پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہٰی اور ان کے صاحبزادے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت اسپیشل کورٹ کے جج تنویر احمد نے کی، جیل حکام نے پرویز الہٰی کو اسپیشل کورٹ سینٹرل میں پیش کیا اور ان کی حاضری مکمل کرائی۔پی پی آئی کے مطابق دوران سماعت ایف آئی اے نے مونس الہٰی سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی،پی پی آئی کے مطابق ایف آئی اے نے بتایا کہ مونس الہٰی کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع ہوچکی ہے، مونس الہٰی کے اشتہار کو اسپین میں بھیجا گیا ہے، ہسپانوی سفارت خانے کو اشتہار ارسال کر دیا گیا ہے۔مونس الہٰی کے وکیل نے عدالت کے گزشتہ حکم نامے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے اپنے حکم میں لکھا کہ آیف ائی اے نے مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی، جس درخواست پر عدالت نے کارروائی شروع کی وہ درخواست عدالت میں کبھی آئی ہی نہیں، اگر عدالتی وقت کے بعد چیمبر میں درخواست دی گئی ہے تو پھر الگ بات ہے۔جج نے کہا کہ ایسا ہو نہیں سکتا، میں نے درخواست پڑھ کر ہی حکم جاری کیا تھا، اگر درخواست کہیں گم ہوگئی ہے تو پھر یہ ہم پر بھی سوالیہ نشان ہے۔وکیل نے کہا کہ ہم نے ساری فائل دیکھی ہے، کہیں درخواست نہیں ملی، ہمیں فیئر ٹرائل کا حق دیا جائے، پوری فائل میں وہ درخواست موجود ہی نہیں جسے بنیاد پر بنا کر مونس الہٰی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی گئی۔جج تنویر احمد شیخ نے ریمارکس دیے کہ مجھے یاد ہے درخواست آئی تو جس کی وجہ سے حکم لکھوانے میں بھی دیر ہوئی، فائل کے ساتھ درخواست موجود ہے، آئندہ ایف آئی اے جو درخواست دے کاپی ملزمان کے وکیل کو بھی دے۔اسپیشل کورٹ سینٹرل نے پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے مقدمے پر کارروائی 14 دسمبر تک ملتوی کر دی۔