کراچی(پی پی آئی) کراچی میں دسمبرکے آغاز کے ساتھ ہی کرسمس کی تیاریوں کے لیے خریداری شروع ہو گئی ہے، شہر بھر کے گرجا گھروں اور مسیحی برادری کے گھروں میں کرسمس ٹری کے سجاوٹیں بھی شروع ہو گئی ہیں۔گرجا گھروں کو رنگ برنگی جھنڈیوں، برقی قمقوں کے ساتھ سجایا جا رہا ہے جبکہ بوری بازار،گلشن،گلستان جوہراور ڈیفنس و کلفٹن کے تجارتی مراکز بھی رونق لگی ہے تاہم قیمتوں میں بے پناہ اضافہ سے مسیحی برادری کے ملازمین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق دنیا بھر میں منایا جانے والا کرسمس کا تہوار اپنے ساتھ خوشیاں تو لاتا ہے لیکن اس کے تجارتی فائدے بھی ہیں۔بچوں کی کتابیں، خصوصی تحائف،کرسمس ٹری، کرسمس کارڈز اور دلفریب سجاوٹیں جگہ جگہ فروخت ہوتی ہیں اور ہر کوئی خریدنا چاہتا ہے۔یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ کرسمس سے پہلے ہی سانتاکلاز کا شدت سے انتظار شروع ہو جاتا ہے۔
Next Post
کنڈیارو میں سوہنا سائیں ؒ کے عرس کی تیاریاں مکمل،آغاز آج ہوگا
Fri Dec 1 , 2023
کنڈیارو (نامہ نگار)درگاہ اللہ آباد شریف کنڈیارو میں ہفتہ 2اوراتوار 3دسمبر کو الحاج اللہ بخش المعروف سوہنا سائیں ؒ کے 40 ویں عرس پر دوروزہ بین الاقوامی اجتماع منعقدہوگا۔پی پی آئی کے مطابق عرس کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں جس مں ملک اور بیرون ملک سے ہزاروں عقیدت مند شرکت کیلئے پہنچ رہے ہیں۔