پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مجھے امریکی قید سے رہا کرایا جائے:عافیہ کا سینیٹر طلحہ محمودکے ذریعے قوم کے نام پیغام

 ہیوسٹن ٹیکساس (پی پی آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر طلحہ محمود نے امریکی جیل میں مقید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کے فوراََ بعد حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ قوم کی بیٹی کو فوری طور پر رہا کرایا جائے۔امریکہ سے عافیہ موومنٹ میڈیا سیل کراچی کے توسط سے جاری  ویڈیو پیغام میں سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ انہوں نے ایف ایم سی کارسویل جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے دو گھنٹے تک ملاقات کی۔پی پی آئی کے مطابق  انہوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت کو مزید خراب پایا اور وہ بہت زیادہ ذہنی دباؤ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 2008میں بھی اسی جیل میں عافیہ سے تین گھنٹے تک ملے تھے مگر آج میں نے ڈاکٹر عافیہ کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ تناؤ اور مشکل میں دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب عافیہ سے قوم اور اپنے سپورٹرز کے لیے پیغام دینے کو کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں فوری طور پر یہاں سے رہا کرایا جائے۔سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ پندرہ سال گزر چکے ہیں اور ڈاکٹر عافیہ ابھی تک اسی جیل میں ہے۔ ملاقات میں چوہدری آفتاب قونصل جنرل آف پاکستان بھی موجود تھے۔۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ کے کیس میں بہت سی خامیاں موجود ہیں۔ ان پر ایک ایسے جرم کا الزام لگایا گیا جو امریکہ میں نہیں ہوا تھا۔۔انہوں نے تجویز دی کہ ایک میڈیکل بورڈ ڈاکٹر عافیہ کا معائنہ کرے کیونکہ ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنی قانونی ٹیم سے ملیں گے اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جلد رہائی کے لیے راستے تلاش کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔