ڈیرہ اللہ یار (پی پی آئی) سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی تیسری برسی ہفتے کو عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر سابق ایم این اے میر فرید اللہ جمالی‘ میر جاوید خان جمالی‘سابق وزیر میر عمر خان جمالی‘میر شاہ نواز خان جمالی‘ سابق ایم این اے میرخان محمدخان جمالی‘ میر پیر بخش خان جمالی سمیت نصیرآباد کی سیاسی قبائلی اورسماجی شخصیت نے روجھان جمالی میں ان کے مزار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اورمرحوم کی جنت میں بلنددرجات کیلئے دعائیں کیں۔
Next Post
پاکستان میں آئرلینڈ اپنا باقاعدہ سفارت خانہ آئندہ سال کھولے گا
Mon Dec 4 , 2023
برسلز/اسلام آباد(پی پی آئی) آئرلینڈ آئندہ سال پاکستان میں اپنا باقاعدہ سفارت خانہ کھولے گا۔ یہ بات آئرلینڈ کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جیرارڈ کون نے بتائی۔پی پی آئی کے مطابق انھوں نے کہا کہ آئرلینڈ نے ہمیشہ پاکستان کو اہمیت دی ہے اور بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔