کراچی: سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان نے کہا ہے کہ اپنے دور نظامت میںپارکس بنوائے،ترقیاتی کام کروائے اور کراچی کو حقیقتا روشنیوں کا شہر بنایا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے فیڈرل بی ایریا میں پارک کے افتتاح اور اسکول کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔سابق ناظم کا کہنا تھا کہ کراچی امن اور خوشحالی کا گہوارہ تھا لیکن چند دہائیوں سے اسے ٹارگٹ کلنگ اور بد امنی کا سامنا ہے۔انھوں نے اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی رونقیں اور اامن جلدبحال ہونا چاہیے ،اپنے دور نظامت میں شہر کی ترقی کے لیے کام کیا۔ اسکول کے بچوں کو مشورہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کووطن کی خدمت کے لیے آگے آنا ہے،اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں۔اس موقع پرجماعت اسلامی گلبرگ زون کے امیرسعید عامر موسیٰ اور سابق ٹاﺅن ناظم فاروق نعمت اللہ بھی موجود تھے۔
Next Post
سازشی عناصر اپنے مفاد کے خاطر عوام کے درمیان نفرتیںپیدا کررہے ہےں: ایم کیو ایم
Mon Apr 21 , 2014
حیدرآباد: معاشرے میں سازشی عناصر اپنے مفاد کے خاطر عوام کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے میں مصروف ہے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدر آباد زون کے جوائنٹ زونل انچارج عابدغوری نے سیکٹر آئی میں ہونے والے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میںاراکینِ زونل کمیٹی ، سیکٹرو یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان نے […]
