میرپورخاص: ڈکیت باپ بیٹے کا گروہ پولیس نے دو مہینے پعد پکڑ لیا

میرپورخاص (پی پی آئی)ڈکیت باپ بیٹے کا گروہ پولیس نے دو مہینے پعد پکڑ لیا،باپ پیٹا ملکر ڈکیتی کی واداتوں میں ملوث ہے نصف درجن سے زائد پیٹرول پمپ لوٹ چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھہ مہینوں سے  میرپورخاص میں ہونے والے جرائم  کے واقعات کے تناظر میں  ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن کی ہدایات  پر  انچارج ڈی آئی سی غلام حسین سدھایو کی  تکنیکی معاونت سے میرپورخاص  پولیس ٹیم میں شامل آفیسر ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاون وجے کمار، ایس ایچ اوٹاؤن خالد عباسی، انسپکٹر شاھجھان لشاری اور ایس ایچ او تعلقہ سنجے کمار نے جرائم  پیشہ افراد کی سرکوبی کرتے ہوئے بین الضلاعی گروہ کے کارندے گرفتار کر لئے ملزمان نے حالیہ مہینوں میں پیٹرول پمپز سے ہونے والے جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے گرفتار ملزم میں باپ بیٹا بنام ساجد علی ولد غلام مصطفی مستوئی، ثاقب ولد ساجد علی مستوئی شامل ہیں ملزمان نے دوران تفتیش میرپورخاص میں ہونے والی مندرجہ زیل ڈکیتیوں کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان نے مورخہ 25.09.2023 کو پی ایس سیٹلائٹ ٹاؤن کی حدود میں مکہ پیٹرول پمپ سے اسلحہ کے زور پر آتم داس، اور ھرچند سے 1 لاکھہ 33 ہزار چھین کر فرار ہوگئے۔مورخہ 27.09.2023 کو پی ایس ٹاؤن کی حدود میں نیو سمرن پیٹرول پمپ سے اسلحہ کے زور پر نندو میگھوار سے 4 لاکھہ 80 ہزار اور 5 موبائل فونین چھین کر اور نندو میگھوار کو  پسٹل کا فائر کر کے زخمی کر کے فرار ہوگئے تھے۔مورخہ 17.09.2023 کو پی ایس تعلقہ کی حدود میں پاروانی پیٹرول پمپ پر اسلحہ کے زور پر سکندر لغاری اور مینیجرہیمن سے 13 ہزار 200 روپے اور موبائل فونچھین کر فرار ہوگئے۔

Next Post

فارما انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کیلیے حکومت 262 ادویات کے کیسز کا فوری فیصلہ کرے،  پی پی ایم اے

Mon Dec 11 , 2023
کراچی(پی پی آئی) پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر قانون کے مطابق 262 ادویات کی قیمتوں میں  اضافے کی اجازت دے، جن کی درخواستیں ڈیڑھ سال سے زیر التوا ہیں۔ فیصلوں میں تاخیر کے باعث […]