ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلاول بھٹو زرداری نے دیوار شہدا پر اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی تصویرآویزاں کی

اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے وطن کے فرزندوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزارت داخلہ اسلام آباد میں دیوار شہداء قائم کرنے کے اقدام کی تعریف کی ہے بلاول بھٹو زرداری نے دیوار شہدا پر سابق وزیراعظم اوراپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی تصویر بھی آویزاں کی.۔انہوں نے آج (پیر) کی سہ پہر اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے سیاستدانوں، وکلاء، ججز اور فوجی وپولیس حکام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یہ ایک اچھا قدم ہے۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت کے عجیب وغریب فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا جس کے تحت دہشتگردوں کو پاکستان میں رہنے کی اجازت دی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کی گئی تمام کوششوں کو نقصان پہنچا۔انہوں نے پاکستان کو دہشتگردوں کے رحم وکرم پر چھوڑنے کے فیصلے کی تحقیقات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔