شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 وزیراعظم نے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دیوار شہدا کا افتتاح کیا

 

اسلام آباد(پی پی آئی)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے آج (پیر) کووزارت داخلہ اسلام آباد میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ نشست کے دوران واضح طور پر کہا کہ ہم انتشار پسندوں اور دہشتگردوں کے سامنے ہرگز ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ گروپس ہتھیار ڈالنا چاہتے ہیں تو انہیں شہداء کے خاندانوں سے غیر مشروط معافی مانگ کر ایسا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انتہا پسند اور پرتشدد گروپوں سے بات چیت کرنے میں ہمیں کوئی دلچسپی نہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک کے عوام کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریگی۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ قوم شہداء اور ان کے خاندانوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں معاشرے کے ہر طبقے نے قربانی دی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ شہداء اور انکے خاندان ہمارے ہیروز ہیں اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے۔وزیراعظم نے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دیوار شہدا کا افتتاح بھی کیا۔