پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وفاقی دارالحکومت کے اسکول میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کا تیار کردہ خصوصی نصاب متعارف کرانے کا فیصلہ

 

 

ٓاسلام آباد(پی پی)نوجوان طلبا میں مالیاتی تعلیم کو فروغ دینے کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے اسلام آباد کے پوش علاقے کوہسار مارکیٹ کے قلب میں واقع نیا اپ گریڈڈ ایف سکس تھری  اسکول  میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کا تیار کردہ خصوصی نصاب متعارف کرائے گا،یہ جدید پروگرام مالیاتی تصورات کو منفرد انداز میں پیش کرے گا۔یہ اختراعی پروگرام منفرد انداز میں مالیاتی تصورات پیش کرے گا،سکول کا مقصد مالیاتی تعلیم کو نصاب میں شامل کرتے ہوئے طلبا کو زندگی کی ضروری مہارتوں سے لیس کرنا اور کم عمری سے ہی معاشی اصولوں کے بارے میں زیادہ تفہیم فراہم کرنا ہے، یہ اقدام مالیاتی شمولیت کو وسعت دینے کی وسیع تر کوششوں سے ہم آہنگ ہے جو ابھرتی ہوئی عالمی معیشت میں کامیابی کے لئے مالیاتی امور میں ذمہ دار اور باخبر نسل کو فروغ دے گا۔واضح رہے کہ صرف چار ہفتوں کے مختصر عرصہ میں محی الدین وانی اور ان کی ٹیم نے کوہسار مارکیٹ کے قلب میں واقع سرکاری پرائمری سکول کو پسماندہ طبقات کے طلبا کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بہترین تعلیمی ادارے میں تبدیل کر دیا ہے۔اسکول میں کسی قسم کے سرکاری فنڈ استعمال کئے بغیر روبوٹکس، میتھ، ای سی ڈی سینٹر، آرٹس سٹوڈیو شامل کئے گئے ہیں۔ ایف سکس سکول میں دی میکر اسپیس کو مستقبل کی تعلیمی ضروریات کے ایک معیار۔کے طور پر مرتب کیا جائے گا۔ اختراعی ڈیزائن اور آئیڈیا ہمارے معاشرے میں روایتی تعلیم کیلئے ایک جامع نقطہ نظر پیدا کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔