کراچی(پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے اسپیشل سکورٹی یونٹ کے ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے گورنرہا?س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پولیس فورس کی تربیت،اس ضمن میں ایس ایس یو کے کردار،اہم پروجیکٹس کی سکیورٹی کے لئے ایس ایس یو کی ذمہ داری اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں ایس ایس یو کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس کی تربیت کی ذمہ داری ایس ایس یو احسن طریقہ سے سرانجام دے رہا ہے۔ ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے اسپیشل سکورٹی یونٹ کی کارکردگی سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔