شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان نے تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی افواہوں کو مسترد کردیا

اسلام آباد(پی پی آئی)  پاکستان نے تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی اطلاعات اور افواہوں کو مسترد کردیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج(جمعرات) اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی کیساتھ مذاکرات بالکل نہیں ہورہے۔ترجمان نیکہاکہ ہم نے عبوری افغان حکومت کا بیان دیکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان میں منگل کو ہونے والی دہشت گرد حملے کی تحقیقات کرے گی۔ترجما ن نے بھارتی سپریم کورٹ کے بھارت کے 2019 کے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدام کی  توثیق کے حوالے سے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کو بین الاقوامی طور پر متنازعہ قرار دیے گئے جموں و کشمیر کے حوالے سے فیصلے کا کوئی قانونی جواز حاصل نہیں ہے۔ انہوں نیکہاکہ پاکستان جموں و کشمیر کے تنازعے کے منصفانہ اور پرامن حل کیلئے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔