شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

  زائرین کی سہولت پر مبنی زیارت پالیسی وضع کی گئی ہے،مذہبی امور کے وزیر

اسلام آباد(پی پی آئی)مذہبی امور کے وزیر انیق احمد نے کہا ہے کہ مذہبی سیاحت کے فروغ اور زائرین کی سہولت پر مبنی زیارت پالیسی وضع کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں عراق کے سفیر حامد عباس LAFTA کے ساتھ اسلام آباد میں ایک ملاقات میں کہی۔ ملاقات کے دوران بغداد اور کربلا میں پاکستانی زائرین کیلئے پاکستان ہاؤس کی تعمیر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انیق احمد نے کہا کہ پاکستان کے عراق کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے عوام کے درمیان محبت اور پیار کا رشتہ ہے۔عراقی سفیر نے  عراق میں پاکستانی زائرین کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کا یقین دلایا۔