شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا مشہد میں خراسان رضاوی چیمبر آف کامرس کا دورہ

کراچی: (پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مشہد میں خراسان رضاوی چیمبر آف کامرس، انڈسٹریز،مائنز اینڈ ایگریکلچر کا دورہ کیا۔ چیمبر کے اراکین نے گورنر سندھ کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ ملاقات میں باہمی اقتصادی تعاون کے فروغ، تجارتی وفود کے تبادلوں،صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ گورنر سندھ نے چیمبر کے اراکین کو ملک کے معاشی حب کراچی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ گورنرسندھ نے کہا کہ توانائی،صحت،زراعت اور دیگر شعبوں میں ایرانی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تابان ائیر کی فلائٹس سے دونوں ملکوں کے عوام کو مزید قریب آنے کا موقع ملے گا، مشہد آنے والے زائرین کو بھی آسانی ہوگی۔چیمبر کے اراکین نے گورنر سندھ کے فلاحی اقدامات کی تعریف کی۔