شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے آٹھ فروری کے انتخابات کیلئے انتخابی شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد (پی پی آئی) الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے گزشتہ رات آٹھ فروری کے انتخابات کیلئے انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق کاغذات نامزدگی رواں ماہ کی بیس سے بائیس تاریخ تک جمع کرائے جائیں گے۔امیدواروں کے ناموں کی فہرست تئیس تاریخ کو شائع ہو گی جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل چوبیس سے تیس تاریخ تک جاری رہے گا۔کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں آئندہ ماہ کی تین تاریخ تک دائر کی جا سکتی ہیں۔ اپیلیٹ ٹربیونلز اِن اپیلوں کا فیصلہ دس جنوری تک کریں گے۔امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست آئندہ ماہ کی گیارہ تاریخ کو شائع کی جائے گی اور امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی بارہ تاریخ تک واپس لے سکیں گے۔الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان اگلے ماہ کی تیرہ تاریخ کو الاٹ کرے گا جبکہ آٹھ فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔اِس سے پہلے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی قیادت میں بیورو کریسی سے لئے گئے ریٹرننگ افسروں اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں کی تقرری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔