شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نگران وزیراعظم کا خیبرپختونخوا  میں غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے دورہ

پشاور(پی پی آئی(نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ملک کو ترقی یافتہ ملکوں کے برابر لانے کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔آج(بدھ) خیبرپختونخوا کے علاقے ٹوپی میں غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے دورے کے موقع پر اساتذہ اور طلبا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تخلیقی صلاحیتوں کا عمل جاری ہے اور ہمیں و قت کے تقاضوں کے ساتھ چلنا ہے۔وزیر اعظم نے طلبا کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے انسٹیٹیوٹ کو ملک کا ایک جدید ادارہ بنانے کیلئے ادارے کے پنشروں، پیشروں اور موجودہ ااساتذہ کی خدمات کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آپ پر فخر ہے اور حکومت سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم کی ترقی کے لئے کئے گئے اقدامات میں تعاون کرے گی۔ وزیراعظم نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور دوسرے صوبوں میں غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کیمپس کے قیام کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔