سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اقوام متحدہ تحقیقات کرائے ٹی ٹی پی نے جدید ہتھیارکیسے حاصل کئے،پاکستان

اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان نیمطالبہ کیا ہے کہ اس بات کیتعین کیلئے تحقیقات کی جائیں کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان جوجدید ہتھیار استعمال کررہی ہے وہ کیسے حاصل کرتی ہے۔یہ مطالبہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے افغانستان کی صورتحال کے بارے میں سلامتی کونسل میں ایک بحث کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان او ر اس سیوابستہ عناصر نے سرحد پار سے پاکستان کی سرزمین پرمنظم حملے کئے۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد گروپ کی ان ہتھیاروں تک رسائی ہے جوغیرملکی فورسز جاتے ہوئے چھوڑ گئی ہیں۔ منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان کے پاس واضح ثبوت ہے کہ تحریک طالبان پاکستان اپنے مرکزی حریف سے مدد حاصل کرتا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ پرزوردیا کہ وہ اس بات کی مکمل تحقیقات کرائے کہ کس طرح یہ ہتھیار تحریک طالبان پاکستان کے پاس پہنچے اور ان ہتھیاروں کوواپس حاصل کرنے کے طریقوں کی نشاندہی کرے۔