سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 پاسبان ایم ڈی کیٹ کے متاثرہ طلبہ کے ساتھ ہے، پیپر لیک مافیاکو سزا دی جائے،پی ڈی پی

کراچی (پی پی آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکورنے کہا ہے کہ پاسبان ایم ڈی کیٹ کے متاثرہ طلبہ کے ساتھ ہے۔  پیپر لیک مافیا کو بے نقاب کر کے سزا دی جائے۔پورے ملک میں تعلیم کا برا حال ہے لیکن سندھ میں تعلیمی نظام کا حال سب سے زیادہ خراب ہے۔ پاسبان میرٹ کے فروغ اور پاسداری کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ این ٹی ایس میں طلبہ کا ساتھ دیا اور فتح حاصل کی۔ ایس ایم لاء کالج کے طلباء کو انصاف دلانے کے لئے جدوجہد کی اور انہیں ان کا حق دلایا۔ پاسبان تانیہ خاصخیلی اور ناظم جوکھیو فیملی کو انصاف دلانے کیلئے ڈٹ کر کھڑی ہوئی۔ سندھ ڈکٹیٹر شپ کی بدترین تصویر پیش کر رہا ہے۔اٹھارویں ترمیم کے بعد جب سے تعلیم کا معاملہ صوبوں کے ہاتھ میں آیا ہے دوسرے صوبوں میں تعلیم کا معیار بہتر ہو رہا ہے جب کہ سندھ میں پیپلز پارٹی اور وڈیرہ شاہی کی مفاد پرستی کی وجہ سے تعلیم مفاد پرستی کا شکار ہے۔ ایم ڈی کیٹ امتحانات میں طلباء کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے۔ میڈیکل اور انجینئرنگ کوکوٹہ سسٹم اور اہل اقتدار کی ہوس سے بچانا ضروری ہے۔سندھ میں تعلیمی معیار تباہ کر کے صوبے سے دشمنی کی جا رہی ہے۔ پاسبان سندھ میں بچے کھچے تعلیمی نظام کو مزید برباد نہیں ہونے دے گی۔ کوٹہ سسٹم سے تعلیم کی بربادی سے پیپلز پارٹی کا دل نہیں بھرا ہے، یہ سندھ کے عوام کو پتھروں کے دور میں لے کر جانا چاہتے ہیں۔تعلیم پر شب خون مارنا پیپلز پارٹی کا پرانا وطیرہ ہے۔ یہ عوام کو دانستہ جاہل اور اپنا دست نگر رکھنا چاہتے ہیں۔آئین پاکستان کے تحت طلباء کو میرٹ پر اعلی تعلیم کی سہولت ملنی چاہئیے۔ ان خیالات کا اظہار  پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے ایم ڈی کیٹ کے متاثرہ طلبہ کی دعوت پرمسجد خضراء صدر میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں کیا#