سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 عالمی برادری فلسطین میں فوری جنگ بندی کیلئے اپنا کردارادا کرے،مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد (پی پی آئی)اطلاعات و نشریات کے نگران وزیر مرتضیٰ سولنگی نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ فلسطین میں فوری جنگ بندی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ وہ اردن کے سفیر ڈاکٹر مان Al Khreasat سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج (جمعرات)اسلام آبا د میں ان سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ فلسطین کی  موجودہ صورتحال نہ صرف امت مسلمہ بلکہ دنیا کی مہذب اقوام کیلئے تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں غذا ئی قلت انسانی بحران کو جنم دے رہی ہے۔مرتضیٰ سولنگی نے فلسطین میں اردن کی امدادی سرگرمیوں کی بھی تعریف کی۔ اس کے علاوہ فلسطین کی صورتحال، ذرائع ابلا غ کیشعبے میں تعاون اور دوسرے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں فریقین نے پاکستان اور اردن کیدرمیان  تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفا ق کیا۔