شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کرکٹ سٹیڈیم کا افتتاح کر دیا،کہتے ہیں کے ایم ڈی سی میٹروپولیٹن یونیورسٹی بن گئی

کراچی (پی پی آئی) کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جمعرات کو اورنگی ٹاؤن سیکٹر 4 میں رحمان بابا کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  مرتضیٰ وہاب کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں پرانا رحمان بابا کرکٹ گراؤنڈ تباہ ہو گیا تھا جس کے بعد پیپلز پارٹی کے نمائندوں نے اسے بہتر کرنے کا فیصلہ کیا اور آج ہم نے اس منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے۔ میئر نے علاقے کے نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ اور فٹ بال بھی کھیلا۔ اس موقع پر میئر کراچی کے نمائندے برائے سیاسی امور کرم اللہ وقاصی، سٹی کونسل میں پیپلز پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔میئر کراچی  نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن کے لوگوں کو بلاول کے قول و فعل میں کوئی تضاد نظر نہیں آیا، جیسا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے انہیں تمام وسائل عوام پر خرچ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وہاب نے کہایہ شہر ہم سب کا ہے، اس لیے محبت کا سفر بلا تفریق جاری رہے گا۔ شہریوں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رحمان بابا کرکٹ اسٹیڈیم کی بحالی اور تزئین  سے یہاں کے نوجوانوں کو کھیلوں کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔

 کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی

دریں اثنا ء میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جمعرات کے روز شہریوں کو اپنے X، جو کہ پہلے ٹوئٹرتھا، اکاؤنٹ کے ذریعے آگاہ کیا کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا ہے اور کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا نام اب کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی ضلع وسطی میں اپنی نوعیت کی پہلی پبلک یونیورسٹی ہوگی۔ پیپلز پارٹی کی قیادت عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے اور شہریوں کو سہولیات فراہم کرتی رہے گی۔