سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت شہر کراچی کے مسائل سے متعلق اجلاس

کراچی (پی پی آئی) نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت شہر کراچی کے مسائل سے متعلق اجلاس منعقد ہوجس میں نگراں وزیر بلدیات مبین جمانی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی شکیل منگریجو، سیکریٹری خزانہ کاظم جتوئی، سیکریٹری بلدیات منظور شیخ?، سیکریٹری ورکس نواز سوہو، کمشنر کراچی سلیم راجپوت، تمام ڈپٹی کمشنرز، تمام میونسپل کمشنرز، ڈائرکٹر جنرلز، کے ڈی اے، ایس بی سی اے، ایم ڈی اے، ایل ڈی اے، ایس ایس ڈبلیو ایم اے اور دیگر شریک۔ اجلاس  مین نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کے کے ڈی اے کی کتنی خوبصورت عمارت ہے لیکن اب خراب ہو رہی ہے، عمارت کے واش رومز بلکل تباہ ہو رہے ہیں،  کے ڈی اے اگر اپنی عمارت کو سنبھال نہیں سکتا تو باقی ترقیاتی کام کیا کرے گا، مجھے 10 یوم کے اندر کے ڈی اے عمارت ٹھیک کر کے رپورٹ کریں۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کے شہر میں سڑک بنتی ہے،  پھر لائن ڈلانے کیلئے کھدائی شروع ہوتی ہے، نئی بنی ہوئی سڑک کو کھودنے کی کون اجازت دیتا ہے! کچھ پتا نہیں؟ ان مسائل کا حل نکالا جائے۔ انہونے مزید کہا کے شہر کراچی میں اربن فاریسٹنگ شروع کی جائے،  مجھے لگتا ہے کہ کے ایم سی کا ڈائریکٹر پارکس بلکل اپنے کام سے بے خبر ہے۔نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا ڈائریکٹر پارکس کو شہر میں پلانٹیشن اور پھولکاری کرنے کا حکم۔ کے ایم سی شہر کی خوبصورتی میں اپنا کردار ادا کرے،  جن عمارتوں میں سیپیج ہے اس بلڈر کو کہیں وہ اس کو ٹھیک کرے۔نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی ایس بی سی اے کو ہدایت۔