ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم کا مسلم اُمہ پردرپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے ملکر کام جاری رکھنے پر زور

اسلام آباد(پی پی آئی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مسلم اُمہ پر زور دیا ہے کہ وہ اسلامی دنیا کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے قریبی اور اجتماعی کوششیں جاری رکھیں۔انہوں نے یہ بات آج (بدھ) کواسلام آباد میں مشرق وسطیٰ اور شمال افریقی خطے سے تعلق رکھنے والے مسلم ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں ایک ظہرانے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں بحرین، مصر، عراق، اردن، کویت، لبنان، لیبیا، مراکش، اومان، فلسطین، سعودی عرب، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن کے سفیروں نے شرکت کی۔وزیراعظم نے عالم اسلام بالخصوص خطے کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات باہمی اعتماد، افہام و تفہیم اور باہمی مفاد کے دوطرفہ اور علاقائی امور میں قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔وزیراعظم نے مختلف امور بالخصوص مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر پاکستان کا موقف اجاگر کیا۔اِس موقع پر عالم اسلام کو درپیش اسلامو فوبیا جیسے دیگر مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے پاکستان اور متعلقہ ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے سفیروں کی کوششوں کی تعریف کی۔سفرا نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ جو عالم اسلام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کیلئے اپنے تعاون کا اعادہ کیا۔