ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت آئی ٹی کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (پی پی آئی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی اور ترویج کے لئے دنیا بھر سے آئی ٹی ماہرین کو پاکستان کی طرف راغب کرنے کیلئے ضروری پالیسی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وہ آج(بدھ) اسلام آباد میں سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے بورڈ آف گورنر کے پانچویں اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی کا شعبہ ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ٹی کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے اور اس حوالے سے مثبت پیشرفت بھی ہوئی ہے۔