ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سائبر حملوں سے بچنے کیلئے انتخابی فہرستیں اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (پی پی آئی)الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ اس نے رائے دہندگان کی ذاتی معلومات کے غلط استعمال اور سائبر حملوں سے بچنے کیلئے انتخابی فہرستیں اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے روزنامہ ڈان میں شائع ہونے والی ایک خبر کے جواب میں کہاکہ انتخابی فہرستوں کی فوٹو کاپی کے حصول کیلئے الیکشنز ایکٹ 2017 اور الیکشن رولز 2017 کے تحت ایک واضح طریقہ کار موجود ہے۔الیکشن کمیشن نے کہاکہ انتخابی قانون میں انتخابی فہرستیں ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی کوئی شق نہیں۔الیکشن کمیشن نے مزید کہاکہ انتخابی فہرستوں میں رائے دہندگان کے نام، شناختی کارڈ نمبر، والد کے نام اور تصویر سمیت ذاتی معلومات ہوتی ہیں اور ریاست دشمن تنظیمیں ان کا غلط استعمال کرسکتی ہیں۔الیکشن کمیشن نے کہاکہ اس نے عوام کو ایس ایم ایس سروس کی سہولت دی ہے اور رائے دہندگان اپنا کمپیوٹر ائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بھیج کر اپنے کوائف کی جانچ پڑتال کرسکتے ہیں۔