کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کاروکاری کے الزام میں سومرو برادری کی خاتون قتل

حیدرآباد(پی پی آئی)پنیاری تھانے کی حدود شاہ لطیف کالونی کے قریب کاروکاری کے الزام میں اقرائبنت قاسم سومرو کو اس کے کزن اکبر ولد اللہ بخش سومرو نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اقرار نامی خاتون کو عابد ولد محراب نامی شخص سے ناجائز تعلقات تھے جس کی بنا پر اس کے کزن نے اسے گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی پھلیلی اور ایس ایچ او پنیاری موقع پر پہنچ گئے، قتل کے بعد علاقہ میں سومرو برادری اور چانڈیو برادری میں تکرار شروع ہوگئی اور پولیس کی بھاری نفری نے چانڈیو برادری کی خواتین کو تحفظ دیتے ہوئے حفاظتی مقام پر منتقل کردیا جس پر سومرو برادری کے مشتعل افراد نے پولیس پارٹی پر پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ کی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال حیدرآباد پہنچادی جبکہ گولیاں مارنے والا شخص اکبر ولد اللہ بخش فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔آخری اطلاعات تک علاقہ میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعنیات ہے۔