کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

و فیروز ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق

 نوشہرو فیروز(پی پی آئی)نوشہرو فیروز ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق۔ نوشہرو فیروز پولیس کے مطابق مٹھیانی سڑک پر ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوجوان نصیر احمد پنہور کچل کر جاں بحق ہو گیا۔ نعش سول اسپتال نوشہرو فیروز منتقل کی گئی جہاں سے ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کر دی گئی۔ ٹرک کو تحویل میں لیکر پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

 دوسری جانب ایک اور ٹریفک حادثے میں کار اور ڈاٹسن ڈرائیور زخمی،۔ مورو پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر مہران سی این جی اسٹیشن کے قریب تیز رفتار ڈاٹسن ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل کر سامنے کھڑی کار سے ٹکرا گئی اس حادثے میں ڈاٹسن ڈرائیور امیر بخش بروہی اور مٹھیانی کا رہائشی کار ڈرائیور سراج احمد پنہور معمولی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ ڈاٹسن کی بریک کم ہونے کی وجہ سے پیش آیا جس میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔