افغان شہریوں سمیت غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کی محفوظ واپسی کا عمل جاری

 اسلام آباد (پی پی آئی)افغان شہریوں سمیت غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کی ان کے ملکوں کو باعزت اور محفوظ واپسی کا عمل جاری ہے۔افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کے لئے دیگر اقدامات کے علاوہ مختلف اضلاع میں عارضی کیمپس قائم کئے گئے ہیں جہاں انہیں تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔گزشتہ روز ایک ہزار تین سو تریپن غیرقانونی افغان شہری اپنے وطن واپس گئے۔اب تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد چارلاکھ باون ہزار دوسو تہتر ہوچکی ہے۔

Next Post

انتخابات2024،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل کل مکمل ہوجائے گا

Fri Dec 29 , 2023
 اسلام آباد (پی پی آئی)عام انتخابات کیلئے امیدواروں کی طرف سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل کل مکمل ہوجائے گا۔کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں آئندہ ماہ کی تین تاریخ تک کی جاسکتی ہیں اور ان اپیلوں کواگلے مہینے کی دس تاریخ […]