وزیراعظم نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نئے سال کی تقریبات پر پابندی عائد کردی

 اسلام آباد (پی پی آئی)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نئے سال کی کسی بھی قسم کی تقریبات پرپابندی عائد کردی ہے۔آج(جمعرات) کو اپنے ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ غزہ کے مظلوم لوگوں کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے نئے سال کی آمد کوسادگی سے منائیں۔وزیراعظم نے کہاکہ قابض اسرائیلی فورسز فلسطین میں تباہی مچا رہی ہے۔انہوں نے کہا پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام خاص طورپر بچوں کے قتل پرگہرے دکھ میں ہے۔انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان نے فلسطین کے مظلوم عوام کیلئے تمام بین الاقوامی فورموں پرآواز اٹھائی ہے اور مستقبل میں بھی ایسا کرتا رہے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان نے اپنے فلسطینی بہنوں اوربھائیوں کی مدد کیلئے دو امدای کھیپ بھیجی ہیں انہوں نے کہا تیسری کھیپ جلد روانہ کی جائے گی۔

Next Post

پاکستان مستقبل قریب میں گندم،چاول برآمد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،وزیرخوراک

Fri Dec 29 , 2023
 اسلام آباد (پی پی آئی)قومی تحفظ خوراک کے نگران وزیر ڈاکٹر کوثر عبد اللہ ملک نے کہا ہے کہ ملک میں گندم کی کوئی کمی نہیں ہے۔جمعہ کے روزاسلام آباد میں قومی کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مستقبل قریب میں پاکستان گندم، چاول اور دیگر ضروری […]