ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان مستقبل قریب میں گندم،چاول برآمد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،وزیرخوراک

 اسلام آباد (پی پی آئی)قومی تحفظ خوراک کے نگران وزیر ڈاکٹر کوثر عبد اللہ ملک نے کہا ہے کہ ملک میں گندم کی کوئی کمی نہیں ہے۔جمعہ کے روزاسلام آباد میں قومی کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مستقبل قریب میں پاکستان گندم، چاول اور دیگر ضروری اشیائے خوردنی برآمد کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتاہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت گندم کی پیداوار بڑھانے اور پیداواری فرق کم کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔وزیر نے کہا کہ زراعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹیں ترجیحی بنیادوں پر دور کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرکے پاکستان باآسانی زراعت کے شعبے میں برآمدی ملک بن سکتاہے۔کوثر عبد اللہ ملک نے کسانوں کو یقین دلایا کہ ملک کے کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام کوششیں کی جارہی ہیں۔