ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وفاقی وزیر کی ریلوے ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

 اسلام آباد (پی پی آئی)ریلوے کے وفاقی وزیر شاہد اشرف تارڑ نے حکام کو ملک بھر میں ریلوے کے ہسپتالوں میں جدید ترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے یہ ہدایات آج ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کے دوران دیں۔اجلاس میں ریلوے ہسپتالوں کو اگلے مہینے سے عوام کے لئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں ریلوے کالونیوں میں تمام بجلی کے میٹرز بجلی کی تقسیم کار کمپنیو ں کو منتقل کرنے کا فیصلہ بھی کیاگیا۔وزیر ریلوے نے حکام کو دو ہفتوں کے اندر ایندھن کے استعمال کو فیول مینجمنٹ سسٹم پر منتقل کرنے کی ہدایت بھی کی۔اجلاس ریلوے انجنوں کے تمام ریکارڈ کو دو ماہ کے اندرڈیجیٹلائز کرنے کے فیصلے کے ساتھ ختم ہوگیا۔