پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نیا سال ملکی استحکام، مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کا سال قرار دیا جائے

کراچی(پی پی آئی) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نئے عیسوی سال 2024 کو ملکی استحکام اور مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کا سال قرار دیا جائے اور نئے کلینڈری سال کی آمد پر آتش بازی، فحاشی و دیگر خرافات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں نئے سال کی آمد پر کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ برداشت نہیں کریں گے پاکستان کے دشمن گھات لگائے بیٹھں ہیں ملک معمولی سی غلطی کا بھی متحمل نہیں ہے اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے جن مقاصد کے لئے وطن عزیز پیارے پاکستان کو دنیا کے نقشے پر نمودار کیا تھا ان مقاصد سے انحراف غداری ہے چنانچہ حکمران مقاصد پاکستان کی حقیقی تکمیل اور اس پر عمل درآمد کے لئے سنجیدہ ہوں تاکہ ملک میں صحیح معنوں میں عدل و انصاف کا نظام قائم اور غربت، بھوک و افلاس کا خاتمہ ہو سکے۔