شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سابق دورے حکومت کی بیوروکریسی کے ہوتے ہوئے الیکشن نہیں سلیکشن  ہونگے، فہمیدہ مرزاِ

بدین(پی پی آئی) سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ سابق دورے حکومت کی بیوروکریسی کے ہوتے ہوئے الیکشن نہیں سلیکشن ہونگے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  انہونے کہا کے ہمارے کاغذات نامزدگی رد کرنا ایک سازش کا حصہ ہے۔میں ہر فورم پر چیلنج کرتی ہوں کہ ثابت کیا جائے کہ میں ڈیفالٹر ہوں۔  فہمیدہ مرزاِ نے کہا کے ڈیفالٹر کے الزامات اور اعتراضات اس سے قبل چار بار الیکشن ٹربیونل اور ہائی کورٹ رد کر چکا ہے۔ڈی آر او اور آر اوز نے ہمارے کاغذات نامزدگی  رو ککے  توہین عدالت کی ہے۔ انہونے مزید کہا کے میں شوگر کے ہزاروں دیگر شئیر ہولڈرز کی طرح ایک چھوٹی شئیر ہولڈر ہوں۔فہمیدہ مرزاِ نے کہا کے حسنین مرزا اور حسام مرزا تو شوگرمل کے شئیر ہولڈر بھی نہیں۔ ہمین پہلے بھی عالیٰ عدلیہ اور الیکشن ٹربیونل سے رلیف ملا اب بھی چیلینج کریں گے۔ڈاکٹر فہمیدہ مرزا. نے مزید کہا کے سندھ بھر میں صرف پیپلز پارٹی مخالف جماعتوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی رد کئے جا رہے ہیں۔عدالت اور عوامی عدالت میں فتح ہماری ہو گی