ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل

اسلام آباد(پی پی آئی)عام انتخابات کیلئے امیدواروں کی طرف سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل آج مکمل ہوگیا۔کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں آئندہ ماہ کی تین تاریخ تک دائر کی جاسکتی ہیں اور ان اپیلوں کا فیصلہ آئندہ ماہ کی دس تاریخ تک کیا جائے گا۔ امیدواروں کی ابتدائی فہرست اگلے ماہ کی گیارہ تاریخ کو شائع کی جائے گی اور امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی بارہ جنوری تک واپس لے سکتے ہیں۔ انتخابی نشانات اگلے ماہ کی تیرہ تاریخ کو الاٹ کئے جائیں گے جبکہ عام انتخابات کیلئے پولنگ آٹھ فروری کو ہوگی۔