ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 شاہ محمود قریشی کو فوری طور پر رہا کیا جائے، مظایرین

 میرپورخاص(پی پی آئی غوثیہ جماعت میرپورخاص کے سینکڑوں مریدین نے اپنے  روحانی پیشوا شاہ محمود قریشی کے ساتھ پولیس کی جانب سے ناروا سلوک کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مری، ممتاز حسین مری، منور عمرانی، اعظم عمرانی اور دیگر نے کہا کہ مخدوم شاہ محمود قریشی ملک کے اہم سیاسی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ ایک روحانی پیشوا بھی ہیں، جنہوں نے ہمیشہ صاف  اور شائستگی کی سیاست کرتے چلے أر ہیں مگر پنجاب پولیس کے ایک معمولی ایس ایچ او اقدار اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے أقاؤں کو خوش کرنے کے لیے ہمارے پیشوا کے ساتھ توہین أمیز سلوک کیا ہے  جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف حکومت شفاف الیکشن کرانے کا دعویٰ کر رہی ہے تو دوسری سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف ایک جماعت سے تعلقات کے الزام میں کارروائیاں کر رہی ہے جس سے موجودہ حکومت کا امیج خراب ہو رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاہے شاہ محمود قریشی کو فوری طور پر رہا کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔