ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 آواران کے علاقے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پی پی آئی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اتوار کو بتایا کہ بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جنرل مشکئی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق، 30-31 دسمبر 2023 کو، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران   شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا اور اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔