ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی پریس کلب الیکشن:2024 دی ڈیموکریٹس پینل کا کلین سویپ

کراچی(پی پی آئی)کراچی پریس کلب الیکشن کے ا لیکشن 2024   مین دی ڈیموکریٹس پینل نے کلین سویپ کر لیا۔دی ڈیموکریٹس پینل کے سعید سربازی 845ووٹ لیکرصدر جبکہ سیکریٹری کے عہدے پر شعیب احمد 843ووٹ لیکر منتخب ہوگئے۔کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے 2024میں دی ڈیموکریٹس پینل نے آزاد پینل اور دی جرنلسٹ پینل کی امیدوں کو بڑی شکست دے دی۔ ہفتہ کی صبح9 بجے سے شام 5 بجے تک ہونے والی پولنگ میں انتہائی جوش وخروش دیکھنے میں آیا۔پریس کلب کے ممبران کی ایک بڑی تعداد نے انتخابی عمل میں حصہ لیا۔ الیکشن کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر توصیف احمدخان نے کراچی پریس کلب میں نتائج کا اعلان کیا۔نتائج کے مطابق صدر کے عہدے پر دی ڈیموکریٹس پینل کے سعید سربازی 845 ووٹ لیکر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل آفتاب حسین نے110 ووٹ حاصل کئے۔ جبکہ سیکریٹری کے عہدے پرشعیب احمد نے 843ووٹ لیکر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل عارف خان  نے96ووٹ حاصل کئے۔نائب صدر کے عہدے پر عبدالرشید میمن نے 758ووٹ، خازن کے عہدے پر احتشام سعید قریشی نے806 ووٹ اور جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پرمحمد منصف  نے726ووٹ لیکرکامیابی حاصل کی۔ گورننگ باڈی کی 7 نشستوں پر شمس کیریو،موناصدیقی،شازیہ حسن’ نواب قریشی’ شعیب احمد’ رانا جاوید اور نور محمد کلہوڑو کامیاب قرار پائے۔ پولنگ کا آغاز صبح 9 بجے ہوا جو بلا کسی وقفہ کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ انتخابات دی ڈیموکریٹس ‘ آزاد پینل اور دی جرنلسٹ پینل کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔ پریس کلب کے انتخابات میں 1503رجسٹرڈ ممبران ووٹرز میں سے 979ممبران نے اپنے حق رائے دہی استعمال کیا۔ پریس کلب کے انتخابات کے موقع پر گہما گہمی دیکھنے میں آئی اور تینوں پینلز کے امیدواروں اور ان کے حامیوں نے دن بھر میں بھرپور انداز میں اپنے اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹ حاصل کرنے کے لئے مہم جاری رکھی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری، بانی اینکرز کلب سینئر صحافی اختر شاہین رند سمیت مختلف شخصیات نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی ہے۔ اختر شاہین رند نے کہا کہ صدر سعید سربازی، سیکریٹری شعیب احمد اور ان کی کابینہ نے گزشتہ سال بھی بہترین کام کیے، امید ہے نو منتخب کابینہ بہترین کارکردگی کا تسلسل جاری رکھے گی۔