شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایبٹ آباد کے سیاسی جماعتوں اور آذاد حثیت میں الیکشن میں حصہ لینے والے  168 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

یبٹ آباد(پی پی آئی)ایبٹ آباد کے دو قومی اور 4 صوبائی حلقوں سے مختلف سیاسی جماعتوں اور آذاد حثیت میں الیکشن میں حصہ لینے والے  168 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو منظور کرلیا گیا ہے۔ امیدواروں کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد مسترد ہونے والے امیدواروں پر اعتراضات کی  اپیل پر فیصلہ 4 جنوری کو ہوگا۔قومی حلقہ این اے 16 سے 30،این اے 17 سے 22 صوبائی حلقہ پی کے 42 سے 29 پی کے 43 سے 26 پی کے 44 سے 28 اور پی کے 45 سے 33 امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی۔جب کہ کاغذات نامزدگی جمع کرنے والے 180 میں سے 168 امیدواروں نے کاغذات کی جانچ پڑتال کروائی۔قومی حلقہ این اے 17 اور صوبائی حلقہ پی کے 45 سے۔ سابق سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی اور پی کے 43 سے سابق صوبائی وزیر کے فرزند سردار عتیق کے کاغذات پر اعتراض پر مسترد کئے گئے۔حلقہ این اے 16 سے کل 30 امیدواروں میں سے کسی بھی امیدوار کے کاغذات مسترد نہیں کئے گئے امیدواروں میں سردار مہتاب احمد خان،مسلم لیگ ن کے مرتضی جاوید عباسی،غضنفر علی عباسی،محمد انور عباسی،شمریز خان،محمد نبیل عباسی،سردار شبیر احمد،چوہدری فیصل ذوالفقار،سردار گوہر زمان،محمد اظہر خان،مومنہ باسط،علی اصغر خان سمیت دیگر شامل ہیں اسی طرح این اے 17 سے کل 23 امیدواروں میں ایک سابق سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کے کاغذات پر اعتراض عائد کیا گیا۔امیدواروں میں مسلم لیگ ن کے ملک محبت اعوان،پی ٹی آئی کے علی خان جدون،پیپلز پارٹی سید سلیم شاہ،جماعت اسلامی کے محمد امجد خان،ہزارہ قومی محاذ کے ضیاء خان جدون،پاکستان عوامی تحریک کے نصیر خان،نقیب اللہ خان،محمد سحاق زکریا،فرزانہ مشتاق،کامران گل سمیت دیگر شامل ہیں۔صوبائی حلقہ پی کے 42 سے 29 امیدواروں کے کاغذات منظور ہوئے۔جن میں قومی وطن پارٹی کے احمد نواز خان، مسلم لیگ ن کے سردار فرید،پیپلز پارٹی کے سید جعفر شاہ،پی ٹی آئی کے نذیر عباسی،جماعت اسلامی کے عبید الرحمن عباسی،نقیب اللہ خان، سردار شبیر احمد اور دیگر شامل ہیں۔اسی طرح پی کے 43 سے کل 34 امیدواروں میں سے 26 امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے گئے۔جن میں جے یوآئی کے سردار ابرار،تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سردار شیر بہادر،جماعت اسلامی کے عبدالرزاق عباسی،شہزاد گل اعوان،مسلم لیگ ن کے بیرسٹر جاوید عباسی،ذوالفقار جاوید عباسی،پیپلز پارٹی کے گوگا خان،سابق ضلع ناظم سردار سعید انور،عاشر شیر جدون ودیگر شامل ہیں۔پی کے 44 سے کل 28 امیدواروں کے کاغذات منظور ہوئے۔جن میں مسلم لیگ ن کے سردار اورنگزیب نلوٹھہ،تحریک انصاف پارلیمینڑین کے سردار شمریز،عائشہ حمید اللہ،جماعت اسلامی کے حق نواز خان،پی ٹی آئی کے قلندر خان لودھی،ہزارہ قومی محاذ کے قاضی اعتزاز،محمد اسحاق زکریا،تحریک صوبہ ہزارہ کے سردار گوہر زمان،نثار صفدر خان، افتخار خان،شوکت علی تنولی،سہیل شہر خان،سکندر اعظم کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔پی کے 45 سے کل 34 امیدواروں میں سے 33 امیدواروں کے کاغذات درست اور اسی حلقہ سے منتخب ہونے والے سابق سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کے کاغذات پر اعتراضات عائد کیا گیا۔امیدواروں میں مسلم لیگ ن ملک محمد ارشد،پیپلز پارٹی کے سید سلیم شاہ،ہزارہ قومی محاذ کے اسد خان جدون،فواد علی،ذوالفقار علی بھٹو گوجر،جماعت اسلامی کے امجد خان جدون،سید شاہ فیصل،عظمی ریاض،علی اصغر خان،فرزانہ مشتاق،امبرین یونس،مومنہ باسط،گل خان چنگیزی سمیت دیگر شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق امیدواروں کی نظر ثانی حتمی فہرست 11 جنوری کو جاری ہوگی۔